ملکوال:منشیات فروش کو 20سال قید و 8لاکھ روپے جرمانہ

ملکوال:منشیات فروش کو 20سال قید و 8لاکھ روپے جرمانہ

جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزم حنیف کو مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی:عدالت

پھالیہ (نامہ نگار) ملکوال عدالت نے منشیات کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد حنیف کو جرم ثابت ہونے پر 20سال قید بامشقت اور 8لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ سب انسپکٹر رضا الہی بٹ نے 2025میں بدنام زمانہ منشیات فروش محمد حنیف کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 11کلو گرام چرس برآمد کی۔ اس کے بعد سب انسپکٹر رضا الہی بٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔عدالتی حکم کے مطابق اگر ملزم جرمانہ ادا نہیں کرے گا تو اسے مزید ایک سال قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے جیل حکام کو ہدایت کی کہ ملزم کو فوری طور پر تحویل میں لے کر سزا پر عملدرآمد کروایا جائے ۔سب انسپکٹر رضا الہی بٹ کی قیادت میں سی سی ڈی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور ملزم کی سزا اس سلسلے میں ایک اہم کامیابی قرار دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں