حافظ آباد:جماعت اسلامی کی پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی ریلی
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
جس کی قیادت ضلعی امیر ملک شوکت حیات پھلروان نے کی۔ریلی علی پور روڈ سے شروع ہوکر فوارہ چوک پر اختتام پزیر ہوئی، جہاں شرکاء نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کی اور اسے غریب عوام کا معاشی قتل قرار دیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی اس پالیسی سے مہنگائی کا سیلاب آئیگا اور عام آدمی کی زندگی مزید دشوار ہو جائے گی۔