لدھیوالہ وڑائچ:مرحوم اے ایس آئی کی بیوہ کے گھر پر قبضہ و چوری
لدھیوالہ وڑائچ، عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) بیس سال قبل دوران ڈیوٹی انتقال کر جانے والے پنجاب پولیس کے اے ایس آئی رانا آفتاب کی بیوہ کے گھر کے تالے توڑ کر اس کے جیٹھ اور دیوروں نے قبضہ کر کے تقریباً 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔
بتایا گیا ہے کہ رانا آفتاب کھوکھراں والا بازار کے رہائشی تھے اور اپنے بھائیوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے ۔ 2005میں دوران ڈیوٹی انتقال کے بعد تین سال قبل ان کی بیوہ فریدہ خانم بچوں کی تعلیم کیلئے اپنے رہائشی کمروں کو تالے لگا کر میکے قلعہ دیدار سنگھ منتقل ہو گئی۔اس دوران ان کے جیٹھ اور دیور نصر اللہ، خالد اور جاوید، جو خود بھی پنجاب پولیس میں ملازم ہیں، نے دو کمروں کے تالے توڑ کر سامان چوری کیا اور اپنے تالے لگا کر کمروں پر قبضہ کر لیا۔