سیالکوٹ:جعلی دستاویزات کے ذریعے سعودی عرب جانیوالا گرفتار

 سیالکوٹ:جعلی دستاویزات کے  ذریعے سعودی عرب جانیوالا گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سیالکوٹ ائیر پورٹ پر جعلی شناختی دستاویزات کے ساتھ بیرون ملک جانے والا مسافر جنید علی گرفتار کر لیا گیا۔

 وہ پرواز نمبر EK619کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہو رہا تھا۔امیگریشن عملے کو مشکوک ہونے پر اسے مزید جانچ کیلئے روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے سامان سے ایک ڈائری برآمد ہوئی، جس میں ایک کینیڈین پاسپورٹ موجود تھا، جس کے ذریعے وہ خود کو افغان شہری ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں