ایسٹر پر مسیحی عبادت گاہوں کی صفائی کیلئے جی ڈبلیو ایم سی کا خصوصی آپریشن شروع
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کے مقدس مقامات کی صفائی کے لیے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (جی ڈبلیو ایم سی) نے ڈویژن بھر میں خصوصی صفائی آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
اس مہم میں ڈویژن کی تمام 13تحصیلوں کے چرچز، مسیحی آبادی والے علاقے ، پارکس اور دیگر عوامی مقامات شامل ہیں۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد قاسم نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح شہریوں کی صحت اور ماحول کا تحفظ ہے ۔ گڈ فرائیڈے ، پام سنڈے اور ایسٹر جیسے مذہبی و سماجی مواقع پر صفائی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم نے ہر تحصیل میں دن بھر محنت کی اور ہم اس عزم کے ساتھ کام کر رہے ہیں کہ عوام کو بہترین صفائی کی سہولت فراہم کی جائے ۔