جامکے چٹھہ:مہنگے پٹرول کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کے انوکھے تجربات

 جامکے چٹھہ:مہنگے پٹرول کی وجہ سے  موٹرسائیکل سواروں کے انوکھے تجربات

جامکے چٹھہ (نامہ نگار) پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کے باعث موٹرسائیکل سوار بھی حالات کے مطابق دلچسپ اور منفرد طریقے اپنا رہے ہیں، کچھ نوجوان ڈھلوان سڑکوں پر انجن بند کرکے موٹرسائیکل کو نیوٹرل میں چلانے کا طریقہ اپنا رہے ہیں تاکہ پٹرول کی بچت ہو۔

اسی طرح، ڈبل سواری سے لے کر ٹرپل یا چوسر سواری تک، زیادہ افراد ایک ہی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر کرایہ اور پٹرول دونوں کی بچت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔قریبی فاصلے کیلئے لوگ اب سائیکل یا پیدل چلنے کو ترجیح دے رہے ہیں، جبکہ بعض موٹرسائیکل سوار اپنے انجن کی بہتر کارکردگی کے لیے مکینک کے پاس جا کر فیول ایوریج بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر بھی یہ رجحان نظر آ رہا ہے ، جہاں لوگ اپنی موٹرسائیکلوں پر دلچسپ جملے لکھ رہے ہیں، جیسے : \"پٹرول ختم، دعاؤں پر چل رہی ہے ۔\"

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں