حافظ آباد:سیکرٹری آرٹی اے کا زائد کرایہ وصولی پر قانونی کارروائیوں کا عندیہ

 حافظ آباد:سیکرٹری آرٹی اے کا زائد کرایہ  وصولی پر قانونی کارروائیوں کا عندیہ

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا‘نامہ نگار) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (RTA)سہیل عادل نے ٹرانسپورٹرز کو سخت وارننگ دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں مسافروں سے حکومتی مقرر کردہ کرایہ جات سے زائد وصولی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نائب صدر سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ عوامی استحصال کرنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور زائد کرایہ لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف محض جرمانے ہی نہیں بلکہ گاڑیاں بند کرنے جیسی سخت قانونی کارروائیاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔اس موقع پر حافظ عبدالقدیر چودھری نے بعض روٹس پر من مانے کرائے وصول کرنے کی شکایات کی نشاندہی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں