ذوالفقار علی بھٹو کی برسی، خدمات کو خراجِ عقیدت پیش
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے غریبوں کے حقوق کی بات کر کے اور اسلامی دنیا کو ایٹمی قوت بنانے میں کردار ادا کر کے اپنا نام تاریخ میں امر کر دیا۔
پیپلز پارٹی نے جب بھی اقتدار حاصل کیا، سرکاری ملازمین اور کاشتکاروں کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے ۔ان خیالات کا اظہار پیپلز ٹریڈرز سیل کے صدر ملک ذوالفقار بھٹو اور پی وائی او پنجاب کے رہنما چودھری اشرف مجید نے ذوالفقار علی بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام نے ملک کو پہلا آئین دیا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے ذریعے پاکستان کے تشخص کو اجاگر کیا،اس موقع پر تاجر رہنما ملک عبدالغفار، چاند گجر، خواجہ ذکی، عرفان مغل، شیخ حبیب، خواجہ نوید، شیخ عامر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں 1979ء میں آمریت کے دور میں ذوالفقار علی بھٹو شہید کو دی جانے والی سزائے موت کے حوالے سے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔