سیالکوٹ:نا معلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جا ں بحق
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر کے علاقے سدرانہ گاؤں میں رات گئے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔
تھانہ صدر کے علاقے میں رات گئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 20سالہ طاہر رضا کو موت کے گھاٹ اتار دیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور لاش کو تحویل میں لے کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔