پاسداران انقلاب کی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کیلئے نئی شرائط عائد
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز پر نیا آرڈر نافذ کر دیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ ہرمز سے گزرنے کیلئے ایرانی نیوی کی اجازت لازمی ہوگی، ایران کی جانب سے طے کئے گئے راستے پر جہاز سفر کریں گے، نیول جہازوں کے گزرنے پر سخت پابندی ہے۔
پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات لبنان میں جنگ بندی کے بعد میدان جنگ میں خاموشی کے معاہدے کے تحت کئے جا رہے ہیں۔
قبل ازیں ایرانی حکومت نے بھی کہا تھا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام جہازوں کو ایرانی فورسز سے اجازت لینا ہوگی اور صرف ایران کے پہلے سے متعین کردہ آبی راستے پر سفر کرنا ہوگا۔
نیول کمانڈر شہرام ایرانی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے ایران کی نہیں اپنے دوستوں کی ناکہ بندی کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی باتوں کو کوئی نہیں سنتا۔
واضح رہے کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب پہلے ہی خبردار کر چکی ہے کہ کوئی بھی فوجی جہاز اگر آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کرے گا تو اسے جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور سخت ردعمل دیا جائے گا۔