گجرات:ایف بی آر اور پیرا کی کارروائی نان کسٹم پیڈ سگریٹ پکڑ لئے
گجرات (نامہ نگار )پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کھاریاں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اشتراک سے تحصیل کھاریاں کے علاقہ ڈنگہ میں مشترکہ کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں نان کسٹم پیڈ سگریٹ (37,500 پیکٹس) اور نسوار (2,400 پیکٹس)برآمد کر کے ضبط کر لی گئی۔برآمد شدہ اشیا کو بعد ازاں ایف بی آر آفس گجرات میں انسپکٹر شجاع کے حوالے کر دیا گیا۔