لڑائی چھڑانے والا نوجوان چھری لگنے سے شدیدزخمی
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا)لڑائی کے دوران چھڑانے والا نوجوان چھری لگنے سے شدیدزخمی ، ڈنگہ محلہ چوہاناں کارہائشی 18سالہ احمدمحلہ میں ہونے والی وشال چوہان اور قاسم چوہان کی لڑائی کے دوران چھڑوانے گیا اور چھری سے زخمی ہو گیا۔
شدید زخمی حالت میں ڈنگہ سول ہسپتال سے عزیز بھٹی ہسپتال گجرات ریفر کردیاگیا۔