گجرات:سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود کے بہنوئی سپرد خاک
گجرات(سٹی رپورٹر)سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود اور سابق تحصیل ناظم میاں ہارون مسعود کے بہنوئی میاں طارق پرویز کو سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، سابق ضلع ناظم چوہدری شفاعت حسین، سابق وزیر دفاع چوہدری احمد مختار کے صاحبزادے فیصل مختار ، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب امجد بٹ منگووال، چوہدری پرویز اقبال ، چوہدری اظہر حسین، چوہدری محمد اشرف ریحانیہ سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب،چوہدری اعجاز ، شیخ وسیم منصور نبی،چوہدری ناصر محمودودیگر نے شرکت کی۔، کبیر احمد میر سابق نائب ناظم،چوہدری اصغر، ٹھیکیدار عمران رشید، غلام سرور باگڑی، سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری مظہر وڑائچ نت، چوہدری شہزاد گل،، شیخ خاور رفیق دیگر ممتا زشخصیات شریک تھیں۔