معرکہ حق دنگل اتوار کو ہوگا ، پہلوانوں میں کانٹے دار جوڑ پڑے گا

معرکہ حق دنگل اتوار کو ہوگا ، پہلوانوں  میں کانٹے دار جوڑ پڑے گا

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز گوجرانوالہ کے زیر اہتمام معرکہ حق دنگل کا انعقاد کل بروز اتوار جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ میں منعقد ہوگا،دیسی کشتی دنگل میں نامور پہلوانوں کے درمیان کانٹے دار جوڑ پڑے گا، مقابلوں کا آغاز شام 5 بجے ہوگا۔

 ڈویژنل سپورٹس آفیسر شاہ منظر فرید کے مطابق دنگل کا انعقاد معرکہ حق بنیان مرصوص کے ایک سال مکمل ہونے پر کیا جارہا ہے ،شائقین کو بہترین مقابلے دیکھنے کے مواقع ملیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں