سی سی ڈی ، پو لیس سے مقابلے ، 2 خطرناک ملزم ہلاک

 سی سی ڈی ، پو لیس سے مقابلے ، 2 خطرناک ملزم ہلاک

بچے سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث قاری صدیق زخمی حالت میں گرفتا ر

گوجرانوالہ، گکھڑ منڈی ، وزیر آ باد ، سیالکوٹ (کرائم رپورٹر، نامہ نگار ، ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )گکھڑ منڈی اور سیالکوٹ میں سی سی ڈی اور پولیس کے ساتھ مقابلوں میں 2 خطرناک ملزم ہلاک جبکہ بچے سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔  تھانہ گکھڑ منڈی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ، ملزم ڈکیتی اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا ،نامعلوم ساتھی فرار ہو گئے ۔ڈسکہ کے علاقہ ملیکے میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے کے دوران ساتھیوں کی فائرنگ سے علی عمران نامی ملزم ہلاک ہو گیا۔تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس نے مسجد کے فلٹر سے پانی بھرنے آنے والے 6 سالہ کم سن سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں ملوث ملزم قاری صدیق کو مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ۔ تتلے عالی سے راہزنی کے مقدمات میں مطلوب شاہ زیب اوراروپ میں راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم نفیس کو دوران ریڈ فرار کی کو شش میں زخمی ہو نے پر گرفتار کرلیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں