سیالکوٹ :سرجیکل فیکٹری میں کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی

سیالکوٹ :سرجیکل فیکٹری میں کروڑوں  روپے کی گیس چوری پکڑی گئی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) سوئی نادرن حکام کا سرجیکل فیکٹری پر چھاپہ، کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑی گئی۔

ڈسکہ روڈ دوبرجی ملیاں پکی کوٹلی میں سرجیکل فیکٹری جسے شبیر دانش چلا رہا تھا اور مین گیس پائپ لائن سے کروڑوں روپے کی گیس چوری کررہا تھا ،ٹیم نے چوری کے آلات برآمد کرکے کروڑوں روپے کی گیس چوری کرنے وانے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں