ٹرانسپورٹرز اور اڈا مالکان کا ٹریفک وارڈن کے رویہ پر ڈی پی او سے رجوع

ٹرانسپورٹرز اور اڈا مالکان کا ٹریفک  وارڈن کے رویہ پر ڈی پی او سے رجوع

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بھاری جرمانوں سے پریشان ٹرانسپورٹرز اور اڈا مالکان نے ٹریفک وارڈن کی مبینہ ہراسانی کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ کو درخواست دے دی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔

 کہ پسرور میں تعینات ٹریفک وارڈن حوالدار موسیٰ مبینہ طور پر گاڑیوں کو روک کر ڈرائیورز اور عملے کو اڈا مالکان کے خلاف بیانات دینے پر مجبور کرتے ہیں درخواست گزار کے مطابق جو ڈرائیور بیان دینے پر آمادہ ہو جاتے ہیں انہیں چالان میں رعایت دی جاتی ہے جبکہ انکار کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں ۔ معاملے کی شفاف انکوائری کرا ئی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں