شمس آباد کے قریب سٹیٹ آف دی آرٹ چڑیا گھر کی تجویز

شمس آباد کے قریب سٹیٹ آف دی آرٹ چڑیا گھر کی تجویز

100کنال پر چڑیا گھر ،سفاری پارک اور سپورٹس ایرینا کیلئے نجی کمپنیوں سے رابطہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)شمس آباد کے قریب خالی سرکاری اراضی پر ایک بار پھر سٹیٹ آف دی آرٹ چڑیا گھر بنانے کی تجویز زیر غور،پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 100 کنال اراضی پر چڑیا گھر ،سفاری پارک اور سپورٹس ایرینا قائم کرنے کیلئے پرائیویٹ کمپنیوں سے تجاویز طلب کی گئی ہیں ، ماضی میں 20 سال قبل بھی حیدری انڈر پاس کے قریب شمس آباد پر سرکاری اراضی پر چڑیا بنانے کی منظوری دی گئی تھی ، شہریوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے کہ یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز کا اجرا روک دیا گیا لیکن چڑیا گھر کیلئے فنڈز جاری کئے گئے جس پر ضلعی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر چڑیا گھر کیلئے فنڈز کی منظوری سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا اور وضاحت کی ہے کہ چڑیا گھر کیلئے دستیاب سائٹ پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبہ تیار کرنے کیلئے نجی شعبے کو شامل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ۔ مناسب اور اہل نجی پارٹی کی شمولیت کے بعد اسی ماڈل کے تحت ایک جدید اور خوبصورت چڑیا گھر/سفاری پارک اور سپورٹس ایرینا قائم کیا جائے گااس منصوبے کیلئے حکومتی فنڈنگ سے متعلق خبروں میں حقیقت نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں