گجرات :نیو ماڈ ل ٹاؤن میں سیوریج کا پانی سڑک پر جمع
اہل علاقہ کیلئے گزرنا محال ،واسا ٹیم کے دورہ کے باوجود صورتحال جوں کی توں
گجرات(سٹی رپورٹر )نیو ماڈ ل ٹاؤن میں سیوریج کا پانی سڑک پر جمع ہو گیا، اہل علاقہ کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا۔ اہل علاقہ کے مطابق کچھ عرصہ سے نکاسی آب کا مسئلہ بنا ہوا ہے ، پہلے گندا پانی رہائشوں کے ساتھ 3سے 4 فٹ تالاب کی شکل میں جمع ہوا ، سیوریج کا پانی جمع ہونے کے بعد اب مین سڑک پر آ گیا ہے جس سے بچوں کو سکول جانے سمیت اہل علاقہ کو روز مرہ کے معمولات زندگی کیلئے گزرنا محال ہو چکا ہے ۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ جنگو سٹور کے قریب مین ہول کھلا ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے کچھ دنوں پہلے واسا کی ٹیم دورہ کر چکی مگر ابھی تک کوئی بھی کام نہیں ہوا ،اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔