وفاقی وزیر سالک حسین سے صدر وزیر چیمبر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

وفاقی وزیر سالک حسین  سے صدر وزیر چیمبر کی  قیادت میں وفد کی ملاقات

وزیرآباد،منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین سے صدر وزیرآباد چیمبر آف کامرس مظاہر زیدی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

ملک کی تجارتی صورتحال، صنعت و تجارت کو درپیش مسائل اور سمندر پار پاکستانیوں کے تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سالک حسین نے تحفظات سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت مقامی صنعت کے فروغ، تاجروں کے مسائل کے حل اور معاشی استحکام کیلئے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔ملاقات میں مرکزی رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن ، وزیرآباد چیمبر، منڈی بہاؤالدین چیمبر، حافظ آباد چیمبر کے نمائندے شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں