لیگی رہنما رانا فیصل اور ادریس سپال کا ہسپتال میں سکریننگ کیمپ کا دورہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن)رانا فیصل اور ادریس سپال ایڈووکیٹ نے تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر نعیم اللہ گھمن کے ہمراہ سکریننگ کیمپ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر محمد جواد،ڈاکٹر سعدیہ پرویز میر،ہیڈ نرس انیلا رفیق،علی غفار،محمد عثمان،ولید احمد،ڈاکٹر سید رضا سلطان،صوفی اشرف نثار بھی موجود تھے ۔ کیمپ کے دوسرے روز 800سے زائد مریضوں کی رجسٹریشن ہوئی اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں ۔