گوندلانوالہ میں سیوریج مسائل 24گھنٹے میں حل کرنے کا حکم

گوندلانوالہ میں سیوریج مسائل 24گھنٹے میں حل کرنے کا حکم

عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی:ڈی سی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی، تجاوزات، سیوریج، گرین بیلٹس، خوبصورتی کے اقدامات، ترقیاتی سکیموں، ریڑھی بازار کے قیام اور ماڈل بازار کے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے کر متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے گوندلانوالہ روڈ گرجاکھ سیوریج نالہ روڈ کا دورہ کرتے ہوئے صفائی ستھرائی، تجاوزات اور سیوریج مسائل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واسا اور جی ڈبلیو ایم سی حکام کو ہدایت کی کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل مؤثر انداز میں بروئے کار لائے جائیں اور سیوریج مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گوندلانوالہ گاؤں میں جامع مسجد محمدی سے ملحقہ روڈ کا دورہ کیا جہاں سیوریج مسائل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو 24 گھنٹے کی مہلت دی۔ انہوں نے ڈسپوزل کی موٹروں کو فوری فعال کرنے اور گلیوں سے سیوریج پانی کے مکمل نکاس کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ مقررہ وقت میں عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں