ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول میاں معظم نے چارج سنبھال لیا
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ایس پی میاں معظم علی نے ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن کے عہد ے کا چارج سنبھال لیا۔
پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن کے چاق و چوبند دستے نے ریجنل آفیسر کو سلامی پیش کی۔ میاں معظم علی نے ڈی ایس پیز اور آفس سٹاف سے میٹنگ کی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے احکامات جاری کیے۔