نوشہرہ ورکاں :نہروں، تالابوں اور سوئمنگ پولز میں نہانے پر پابندی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )نہروں، تالابوں اور سوئمنگ پولز میں نہانے پر پابندی، خلاف ورزی پر مقدمات درج ہوں گے۔
حکومت پنجاب کی جانب سے ندی نالوں، نہروں، تالابوں اور سوئمنگ پولز میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی ،خلاف ورزی پر فوجداری مقدمات اور بھاری جرمانے عائد ہوں گے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ،شہری نہروں، تالابوں، ندی نالوں اور سوئمنگ پولز میں نہانے سے گریز کریں ۔