گجرات:مون سون سے قبل بند نالوں اور ڈرینز کی صفائی
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کنجاہ کی ہدایت پر مون سون سیزن کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بند نالوں اور ڈرینز کی صفائی جاری ہے ۔
میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے نالوں سے مٹی، کچرا اور دیگر رکاوٹیں دور کر رہی ہیں تاکہ بارشوں کے دوران پانی کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔