حافظ آباد:پٹواریوں کی ہڑتال کے با عث شہری خوار

 حافظ آباد:پٹواریوں کی  ہڑتال کے با عث شہری خوار

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد میں پٹواریوں کی ہڑتال 22ویں روز میں داخل ہوگئی ۔ ہڑتال کی وجہ سے شہری رجسٹری ، انتقالات کے اندراج اور فردوں کے حصول کیلئے خوار ہورہے ہیں ۔

 پٹواریوں کا کہنا ہے کہ حکومت انکے مطالبات پر کوئی توجہ نہ دے رہی جس کی وجہ سے وہ مسلسل احتجاج کرنے پر مجبور چلے آرہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے مطالبات فوری تسلیم کئے جائیں ورنہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھیں گے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں