مرے کالج کی دیوار کیساتھ دکانیں تعمیر ، طالبات پر یشان

مرے کالج کی دیوار کیساتھ دکانیں تعمیر ، طالبات پر یشان

تعمیرات کیو جہ سے چادر چار دیواری کے مسائل سے دوچار ہونا پڑیگا:طالبات

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مفکر پاکستان علامہ اقبال کی درسگاہ گورنمنٹ مرے کالج سیالکو ٹ سرکلر روڈ کی جانب گیٹ کے ساتھ بیرونی دیوار سے ملحقہ جگہ پر سستا بازار کی جانب سے دکانوں کی تعمیرات کی جارہی ہے جس سے کالج میں زیر تعلیم بی ایس اور پوسٹ گریجوایٹ کی طالبات میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ طالبات کے مطابق انگلش ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹ کی طالبات کو دکانوں کی تعمیرات کیو جہ سے چادر چار دیواری کے مسائل سے دوچار ہونا پڑے گا۔ انہوں نے وزیر دفاع خواجہ آصف، ایم این اے ارمغان سبحانی، نوشین افتخار، شکیلہ آرتھر ،حنا ارشد وڑائچ سے مطالبہ کیا ہے کہ کالج کی دیوار کے ساتھ د کانوں کی تعمیرات کو روکا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں