منشیات فروش کو 12سال قید با مشقت ،2لاکھ روپے جرمانہ

منشیات فروش کو 12سال قید  با مشقت ،2لاکھ روپے جرمانہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ایک کلو 40گرام ہیروئن کی برآمدگی کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق فاضل جج ندیم طاہر سید نے مجرم غلام فرید عرف گلو کو 12سال قید با مشقت کا حکم دیدیا ،مجرم کو 2لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا ۔ کوتوالی پولیس نے 12جنوری 2025کو شیرانولہ باغ کے باہر سے غلام فرید عرف گلو کو پکڑ کر ہیروئن برآمد ہونے پر مقدمہ درج کیا تھا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں