گیس کی بندش، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج

 گیس کی بندش، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج

انتظامیہ نے سپلائی بحال نہ کی تو متعلقہ دفاتر کے باہر دھرنا دیا جائیگا:فرقان عزیز

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پی پی64گوجرانوالہ فرقان عزیزبٹ نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں سوئی گیس کی مسلسل بندش، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور انتہائی کم پریشر نے شہریوں کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ،گرمی ہو یا سردی، گیس کی عدم دستیابی کے باعث گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں جس کی وجہ سے خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت ہر مکین شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 64کے زیر انتظام سوئی گیس کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میاں نذیر احمد،ظفر اقبال بٹ، سرور ڈار، اجمل خطیب انصاری،میاں عباس رحمانی حسن جاوید ڈار ودیگربھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ عوام گیس کے بھاری بل باقاعدگی سے ادا کرنے کے باوجود اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں جو کہ سراسر ناانصافی اور شہریوں کے حقوق پر ڈاکا ہے ، انتظامیہ اور متعلقہ محکمے عوامی شکایات پر کان دھرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،تمام متاثرہ علاقوں میں گیس کی بندش کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سوئی گیس انتظامیہ اور حکومت نے سپلائی بحال نہ کی تو متعلقہ دفاتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں