علی پورچٹھہ :پولیس کی جانب سے جلوس روٹس‘مجالس کے مقامات کا دورہ

علی پورچٹھہ :پولیس کی جانب سے  جلوس روٹس‘مجالس کے مقامات کا دورہ

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )محرم الحرام کے دوران امن و امان، مذہبی ہم آہنگی اور عزاداروں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ علی پورچٹھہ مجاہد عباس نے امام بارگاہوں کی انتظامیہ کے ہمراہ مختلف جلوس روٹس اور مجالس کے مقامات کا دورہ کیا اور سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔

 امام بارگاہ باب العلم، امام بارگاہ قدیم، زینبیہ، امام بارگاہ جعفریہ اور بارگاہ سادات سمیت دیگر عزاداری مراکز کا دورہ کیا ، اس موقع پر امام بارگاہوں کی انتظامیہ، معززین علاقہ، متعلقہ اہلکار سکیورٹی آفیسر اسمر چٹھہ ، سپیشل برانچ اہلکار مدثر اقبال بھٹی بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں