حافظ آباد:غیر معیاری کھانے پر معروف ریسٹورنٹ کوجرمانہ
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )شہر کے معروف ریسٹورنٹ میں ناقص کھانا پیش کئے جانے کی شکایات پر فوڈ اتھارٹی حرکت میں آ گئی ۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی حافظ آباد کی ٹیم نے فوری متعلقہ ریسٹورنٹ کا معائنہ کیا ،تیار چکن میں خون کے دھبے ہونے پر ریسٹورنٹ انتظامیہ کو جرمانہ کر دیا ۔ شہریوں نے فوڈ اتھارٹی کے بروقت ایکشن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ناقص اور غیر معیاری خوراک انسانی صحت کیلئے سنگین خطرات کا باعث بن سکتی ہے ۔