پٹواریوں کے وفد کی صوبائی وزرا سے ملاقات ، مسائل سے آ گاہ کیا

پٹواریوں کے وفد کی صوبائی وزرا  سے ملاقات ، مسائل سے آ گاہ کیا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )صدر انجمن پٹواریاں پنجاب شاہد انصر گورائیہ کی وفد کے ہمراہ صوبائی وزیر انجینئرنگ اینڈ ورکس و مواصلات صہیب احمد برتھ سے لاہور میں ملاقات،

پٹواریوں کے مسائل اور پٹواریان کے بندوبست و سمری سے متعلق گفتگو کی ، صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ SMBR سے تفصیلی بات کر کے مسائل کے حل کی کوشش کریں گے ۔ بعد ازاں انجمن پٹواریاں کے وفد نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور ناروال سے رکن صوبائی اسمبلی خواجہ وسیم سے بھی ملاقات کی اور انہیں بھی کمیونٹی کے مسائل بارے آگاہ کیا جس پر انہوں نے بھی یقین دہانی کروائی کہ وہ نہ صرف اسمبلی بلکہ ہر فورم پر پٹواری بھائیوں کی آواز بلند کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں