جوہانسبرگ میں سیالکوٹ کا رہائشی نوجوان قتل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )جوہانسبرگ کے جنوب میں واقع علاقہ ویرینیگنگ میں پاکستانی شہری کو قتل کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق نعیم حسن سبزی کی سپلائی کا کاروبار کرتے تھے ، صبح ٹرک کو یارڈ سے نکالنے کیلئے پہنچے تو نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔مرحوم کا تعلق سیالکوٹ سے تھا اور ان کی عمر تقریباً 30 سال بتائی جاتی ہے ،واقعہ کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں جبکہ متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔