گلفام ربانی وزیرآباد چیمبر کی کچن وئیرز کمیٹی کے چیئرمین مقرر

گلفام ربانی وزیرآباد چیمبر کی کچن  وئیرز کمیٹی کے چیئرمین مقرر

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کچن وئیرز کے کاروبار سے وابستہ ممتاز بزنس مین گلفام ربانی کو وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے کچن وئیرز کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

وزیرآباد چیمبر کے صدر ڈاکٹر مظاہر زیدی نے انہیں تقرر نامہ پیش کیا اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر گلفام ربانی نے کہا کہ وہ اس تقرری پر گروپ لیڈر حیدر رضا نقوی، پیٹرن انچیف عون حیدر نقوی،صدر چیمبر مظاہر زیدی،سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن اور نائب صدر راشد رفیق بھٹہ کے مشکور ہیں۔گلفام وہ اپنے فرائض پوری دیانتداری اور ذمہ داری سے نبھائیں گے۔ کوشش ہوگی کہ کی کچن وئیرز کی صنعت اور کاروبار کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ کام کروں اور اس صنعت اور کاروبار سے وابستہ صنعتکاروں اور ٹریڈرز کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدو جہد کروں گا۔انہوں نے ضلع بھر کے کاروباری افراد اور صنعتکاروں کو چیمبر آف کامرس کی رکنیت حاصل کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیرآباد میں چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام ضلع بھر کے صنعتی اور کاروباری افراد کے لئے ایک خدا داد نعمت ہے ۔ اس پلیٹ فارم سے مقامی صنعتیں پھلے پھولیں گی اور کاروبار ترقی کریں گے جبکہ علاقہ سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر وزیرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کو کامیاب بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں