سبز مصالحہ جات سبزیوں کی قیمتوں میں دو سے تین گنا اضافہ

سبز مصالحہ جات سبزیوں کی قیمتوں میں دو سے تین گنا اضافہ

ڈسکہ اورگردونواح میں من مانے نرخ،مجسٹریٹس خاموش تماشائی ،کارروائی کامطالبہ

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ اوراسکے گردونواح میں سبز مصالحہ جات اور سبزیوں کی قیمتوں میں دو سے تین گنا اضافہ ہو گیا ۔علاقہ بھر میں سبزیوں اور سبز مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس خاموش تماشائی کا کردارا دا کر رہے ہیں شہر بھر کے مختلف علاقوں میں چھابڑی فروشوں اور دکانداروں نے مہنگائی کو جواز بنا کر سبز مصالحہ جات اور سبزیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کر رکھا ہے اسی طرح لہسن ، لیموں ، سبز مرچ ، ہرا دھنیا، پودینہ سمیت موسمی سبزیوں کی قیمتیں بھی مقررہ کردہ نرخوں سے زائد ہیں گراں فروش مختلف حیلے بہانے بنا کر زائد منافع کمانے میں مصروف ہیں مگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں مہنگائی نے عوام کا پہلے ہی جینا دو بھر کر رکھا ہے ایسے میں ریٹ لسٹوں سے زائد قیمتوں میں اشیا ضروریہ کی فروخت مشکلات میں مزید اضافہ کررہی ہے شہریوں نے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں