سیالکوٹ:غیر قانونی منی پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی

سیالکوٹ:غیر قانونی منی پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی

اطلاع ملتے ہی فائر فائٹنگ ٹیمیں پہنچ گئیں‘30منٹ میں آگ پر قابو پا لیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا‘ڈسٹرکٹ رپورٹر ) راجہ ہرپال کنگرہ روڈ پر غیر قانونی منی پٹرول پمپ پر آگ بھڑک اٹھی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ راجہ ہرپال کنگرہ روڈ کے قریب ایک غیر قانونی منی پٹرول پمپ کے سٹوریج ٹینک میں آئل ٹینکر سے پٹرول منتقل کرتے ہوئے پمپ سے اٹھنے والی چنگاری کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 30 منٹ میں آگ پر قابو پا لیا۔واقعہ میں آئل ٹینکر، پٹرول ری فلنگ مشین، ایک ٹویوٹا کار اور ایک رکشہ متاثر ہوئے جبکہ ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی سے مزید املاک کو محفوظ بنا لیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں