سی ای او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیلئے ایکسی لینس ایوارڈ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن کے دوران شاندار کارکردگی۔
بہترین انتظامات اور مثالی صفائی اقدامات پر منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی / چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عبدالرزاق ڈوگر کو ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازدیا۔ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔