ماحولیات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری‘عالمی دن پر سیمینار

ماحولیات کا تحفظ سب کی مشترکہ ذمہ داری‘عالمی دن پر سیمینار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات گو جرانوالہ نے ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے جدید دستگیر آئیڈیل ہائی سکول جناح روڈ میں سیمینار منعقدہ کیا گیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات سلمان اسلم وڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لیبارٹری محمد اشرف چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ماحولیات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور صاف ستھرا ماحول آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ سیمینار میں چیمبر آف کامرس میٹل ایسوسی ایشن کے صدر وقار علی کھوکھر، مہناز افضل ریسرچ آفیسرلیبارٹری ، انسپکٹر غلام مرتضیٰ اورمحکمہ ماحولیات کے دیگر افسر وں ، سکول فیکلٹی، طلبہ و طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے ماحولیات کے تحفظ، آلودگی کے تدارک اور شجرکاری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں