پو لیس مقابلوں کے دوران 3 ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں کے دورن 3 ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ۔
تھانہ اروپ کے علاقہ میں راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ 2 ملزم اذکار اور علی رضا ناکہ سے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے ۔ تھانہ کھیالی کے علاقہ میں منشیات فروشی کے مقدمات میں ملوث افتخار اقبال ناکہ سے فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار،ملزم سے ناجائز اسلحہ اور ٹمپرڈ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔