حکومت پنجاب کی جانب سے سیالکوٹ بار کیلئے 50لاکھ روپے گرانٹ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چودھری شہباز شمس نے کہا ہے کہ۔۔۔
وکلا کے مسائل کے حل کو ترجیح دینا ایک انتہائی اہم اور قابلِ تحسین عزم ہے ،وکلا انصاف کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل براہِ راست عدلیہ اور معاشرے کی بہتری سے جڑا ہوا ہے ،بار کی عزت وتوقیر میں اضافہ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والی 50 لاکھ روپے گرانٹ کا چیک وصول کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبران پنجاب بار کونسل چودھری رضا سبحانی، حسن سرفراز بھلی، سینئر نائب صدر اظہر عباس بھٹی بھی موجود تھے ۔