تتلے عالی :قدیمی قبرستان کی بجلی 3ماہ سے بند‘مشکلات
آوارہ اور نشہ باز افراد نے قبرستان میں ڈیرے جمالئے ،اصلاح احوال کامطالبہ
تتلے عالی(نامہ نگار) تتلے عالی نوشہرہ روڈ پر واقع قدیمی قبرستان کی بجلی گزشتہ تین ماہ سے بند ہے ، جس کے باعث شہر خاموشاں مکمل طور پر تاریکی میں ڈوب گیا ہے ۔مقامی افراد کے مطابق بجلی کا بل ادا نہ ہونے پر میٹر اتار دیا گیا، جس سے جنازہ کیلئے آنیوالوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور رات کے وقت آوارہ اور نشہ باز افراد نے قبرستان میں ڈیرے جما لیے ہیں، جس سے قبروں کی بے حرمتی کے واقعات بھی سامنے آ رہے ہیں۔سیاسی و سماجی رہنما حافظ محمد عمر فاروق نے بتایا کہ تقریباً 40 ہزار روپے کے بل کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی منقطع کی گئی ہے اور انہوں نے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔