قیمت 320 ، ایل پی جی 600 روپے کلو تک فروخت

 قیمت 320 ، ایل پی جی 600 روپے کلو تک فروخت

گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث متبادل ایندھن کے طور پر ایل پی جی کا استعمال بڑھ گیا ،ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے میں ناکام، شہری پر یشان

گوجرانوالہ،تتلے عالی (نیوز رپورٹر،نامہ نگار ) ضلع میں ایل پی جی مہنگے داموں فروخت ہونے لگی ،ایل پی جی 320روپے فی کلو گرام سے بڑھ کر 500سے 600روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہونے لگی ۔ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہو گئی ،گھریلو صارفین کیساتھ ساتھ رکشہ ڈرائیورز بھی مہنگی ایل پی جی کے باعث پریشان ہیں۔ گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے متبادل ایندھن کے طور پر ایل پی جی کا استعمال بڑھا دیا لیکن ایل پی جی کی قیمت کم ہونے کے بجائے دن بدن اس میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایل پی جی کا سرکاری ریٹ 320روپے فی کلو گرام ہے لیکن گوجرانوالہ میں کسی بھی جگہ اس ریٹ پر ایل پی جی فروخت نہیں ہو رہی ۔ دکانداروں نے ایل پی جی کے اپنے اپنے نرخ مقرر کئے ہوئے ہیں ایل پی جی 500روپے سے 600روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔شہریوں اور رکشہ ڈرائیوروں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے تاکہ انہیں سرکاری نرخ پر گیس دستیاب ہوسکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں