کامونکے :نشہ کی زیادتی سے 40سالہ شخص جاں بحق
کامونکے (نامہ نگار)نشہ کی زیادتی سے 40سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہریوں نے حبیب پورہ میں ایک شخص کو مردہ حالت میں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، متوفی نشے کا عادی تھا۔ صدر پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت جلال پور جٹاں کے رہائشی مدثر گل کے نام سے ہوئی ،پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دی۔