گجرات چیمبر ‘ایف بی آر سہو لت مرکز کے حوالے سے اجلاس
ٹیکس رجسٹریشن اور دیگر امور میں بھی ہر ممکن تعاون کیا جائیگا:کمشنر ان لینڈ ریونیو
گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر احمد حسن کی زیرِ صدارت اجمل خان، کمشنر ان لینڈ ریونیو گجرات اور ڈاکٹر غلام رسول، ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سلمان بٹ، عاکف سعید، ولید عارف، مرزا اویس عرفان، عادل اشرف، عمران عباس (ایگزیکٹو ممبران)، عدنان اقبال مکی ، ثوبان ظہیر بٹ ، اسد بھٹی ، میر احتشام الحق، سلیم طاہر، اشرف جنجوعہ سمیت بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد گجرات چیمبر کے ون ونڈو سہولت سنٹر میں قائم کیے گئے ایف بی آر ڈیسک کو مؤثر اور فعال بنانا، تاجروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کرنا تھا۔صدر نے کہا کہ گجرات چیمبر کے ون ونڈو سہولت سنٹر میں قائم ایف بی آر ڈیسک کا بنیادی مقصد تاجروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور ایف بی آر اور کاروباری برادری کے درمیان موجود فاصلے کو کم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مرکز کے ذریعے تاجروں کو ایف بی آر کے نئے قوانین، ٹیکس سے متعلق آگاہی، رجسٹریشن، گوشواروں اور دیگر معاملات میں رہنمائی فراہم کی جائے تاکہ انہیں بروقت اور مؤثر سہولت میسر آ سکے ۔ عدنان اقبال مکی ،عاکف سعید نے بھی اظہار خیال کیا ۔کمشنر ان لینڈ ریونیو اجمل خان نے کہا کہ گجرات چیمبر میں قائم ایف بی آر ڈیسک کے ذریعے ممبر ز کو مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی جبکہ ٹیکس رجسٹریشن اور دیگر امور میں بھی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔