اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کا ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کا دورہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں سعدیہ جمال کا ہیٹ ویو ریلیف کیمپ کا دورہ، فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہریوں کو شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے جنرل بس سٹینڈ کے قریب ریلیف کیمپ قائم کیا گیا جس میں شہریوں کو او آر ایس، ٹھنڈا اور صاف پینے کا پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور ہیٹ سٹروک سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور ابتدائی طبی کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔