پنڈی بھٹیاں :موٹر وے پر ہفتہ میں ڈکیتی کی 3وار داتیں
چونترہ سروس ایریا کے قریب مسلسل 2راتیں لوٹ مار ، فتیکی میں بھی وار دات
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)حافظ آباد کی حدود میں موٹر وے پر بھی سفر غیر محفوظ ہو گیا، ایک ہفتہ میں ضلع کی حدود میں موٹر ویز پر 3مقامات پر مسافروں کو لوٹ لیا گیا ،لاہور اسلام آباد موٹروے ایم ٹو پر تھانہ کالیکی کی حدود میں چونترہ سروس ایریا کے قریب مسلسل 2 راتیں ڈاکو موٹر وے پر ناکہ لگا کر مسافروں سے لوٹ مار کرتے ر ہے جبکہ گزشتہ شب پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم فور پر تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کی حدود میں فتیکی فلائی اوور کے قریب ڈاکو مسافروں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع حافظ آباد میں جرائم پیشہ افراد کی سرگرمیاں بڑھ ر ہی ہیں جس سے موٹر ویز بھی غیر محفوظ ہو گئے ہیں ، پنجاب پولیس کے علاوہ موٹر وے پولیس بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے جس سے ڈاکوؤں کو لوٹ مار کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور وہ موٹر ویز پر بھی لوٹ مار کرنا شروع ہو گئے ہیں ، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع حافظ آباد میں سی سی ڈی کا بھی ڈاکوؤں کو کوئی خوف نہیں جس سے ضلع میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے ، اعلیٰ حکام گشت کے نظام کو موثر بنا کر شہریوں کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنا ئیں تاکہ خوف و ہراس کی فضا ختم ہوسکے ۔