علی پورچٹھہ :موٹرسائیکل چور‘جیب تراش گروہ متحرک

علی پورچٹھہ :موٹرسائیکل چور‘جیب تراش گروہ متحرک

لاکھوں روپے کا سامان چوری،شہری عدم تحفظ کا شکار ، گشت بڑھانے کا مطالبہ

علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )علی پورچٹھہ میں موٹرسائیکل چور اور جیب تراش گروہ متحرک،لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری،شہری عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ۔ چوک چھبالی سے فیاض حسین کا موٹرسائیکل نامعلوم افراد تالا توڑ کر لے گئے جبکہ سرکلر روڈ سے اسد عباس اور چوک امیر حمزہ کے قریب سے بھی نامعلوم چور موٹرسائیکل چرا کر فرار ہو گئے ۔ ایک اور واقعہ میں شہری کلیم حیدر خریداری کی غرض سے بازار گیا تو نامعلوم جیب تراش موبائل فون اور 43 ہزار روپے نکال کر فرار ہو گیا۔ گزشتہ رات رکھ سنگھ پورہ میں زمیندار مہر نذیر نورپوری کی زرعی زمین سے نامعلوم چور پیٹر انجن لے گئے ۔ متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض موٹرسائیکل چوری کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے تاہم ان کے بقول ملزموں کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی میں خاطر خواہ پیش رفت نظر نہیں آ رہی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ جدید ٹیکنالوجی، کیمروں اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔شہریوں نے آر پی او گوجرانوالہ،سی پی او اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں گشت کا نظام مؤثر بنایا جائے‘چوروں اور جیب تراش گروہوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزموں کو گرفتار کر کے موٹرسائیکل، موبائل فون، رقم اور زرعی سامان برآمد کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں