نوسر باز عورتیں 150خواتین سے رقوم ہتھیا کر رفو چکر

نوسر باز عورتیں 150خواتین سے رقوم ہتھیا کر رفو چکر

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کا جھانسہ‘ہر خاتون سے 1000روپے لئے

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ،نمائندہ خصوصی )نوسرباز خواتین بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رجسٹریشن کا جھانسہ دے کر اعوان چوک کے اطراف 150سے زائد گھروں کی خواتین سے ایک ہزار روپے فی کس لے کر رفوچکر ہوگئیں۔ اعوان چوک میں کیری ڈبہ پر آنے والی3نوسرباز خواتین نے گھر گھر جا کر خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کرنے کا جھانسہ دیا اور ہر گھر کی خاتون کے شناختی کارڈ کی موبائل پر تصویر بنائی اور انہیں ایک فارم پر کر کے خواتین کو بتایا کہ کل تک آپکی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن ہو جائیگی اور اسکا میسج آپکے موبائل پر آئیگااور 150سے زائد گھروں سے ایک ہزار روپے فی کس لے کر رفوچکر ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں