حوصلے بلند ، حقیقی آزادی کی جنگ لڑتے رہیں گے :ناصر چیمہ
عمران خان اصولی موقف پر قائم ‘جھکے نہ ڈیل یا ڈھیل مانگی:رکن پنجاب اسمبلی
راہوالی (نمائندہ دنیا )پاکستان تحریک انصاف جماعت ہی نہیں بلکہ ایک تحریک ہے جو رکی ہے نہ رکے گی، ظالم حکمرانوں کے دور اقتدار میں کارکن ظلم و ستم سہ رہے ہیں سہتے رہیں گے مگر انکے حوصلے پست ہوئے ہیں اور نہ ہی ہونگے اسکے باوجود وہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑتے رہیں گے اور اسکے حصول تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے حقیقی آزادی کی جدوجہد میں جاری تحریک کو اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا چاہے اس میں ہزاروں گرفتاریاں دینی پڑیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے معززین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو بلا جواز مقدمات میں گرفتار کرکے جیل میں رکھے ایک ہزار سے زائدروز گزر چکے ہیں جس میں انسانی حقوق کی پامالیاں بھی کی گئی ا نہیں زیرو کرنے اور دیوار سے لگانے کیلئے مختلف حربے بھی استعمال کیے گئے مگر وہ جھکے نہ کسی سے ڈیل یا ڈھیل مانگی ، اصولی موقفٖ پر آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں ،اسی وجہ سے کارکن بھی عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے اور حقیقی آزادی کے حصول تک چین سے نہ بیٹھیں گے اور جدوجہد کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ ایک دن ضرور آئیگا کہ کارکنوں کی قربانیاں کاوشیں ضرور رنگ لائیں گی ظلم و جبر کے بل بوتے پر حکمرانی کرنے والے ایک بار پھر احتساب کے کٹہرے میں ہونگے اور ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا۔