حافظ آباد:بھکاری خاتون سے زیادتی‘ چاروں ملزم گرفتار

حافظ آباد:بھکاری خاتون سے زیادتی‘ چاروں ملزم گرفتار

ذیشان عورت کو ورغلا کر حویلی میں لے گیا ، شاہد، عنصر،بہادر کی بھی زیادتی

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) حافظ آباد کے قریب جھاریانوالہ میں بھیک مانگنے والی خاتون کو 4اوباش نوجوانوں نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ (ن) بی بی سکنہ سرگودھا قلعہ رامکور میں مقیم تھی، وہ گزشتہ روز بھیک مانگتے ہوئے جھاریانوالہ گئی تو ذیشان نامی نوجوان ورغلا کر حویلی میں لے گیا جہاں ذیشان اور اسکے 3ساتھیوں شاہد، عنصر،بہادر علی نے مبینہ طور پر اسکے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتارکرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں